اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نااہلی ریفرنس: عمران خان کے وکیل نے ریفرنس ناقابل سماعت قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ریفرنس کا دفاع اسپیکر کو خود کرنا چاہیئے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی ریفرنسز کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے ریفرنس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

نعیم بخاری نے کہا کہ ریفرنس اسپیکر نے دائر کیا۔ دفاع بھی اسپیکر کو کرنا چاہیئے۔ رکن اسمبلی ریفرنس کا دفاع نہیں کر سکتا۔

- Advertisement -

نعیم بخاری نے اسپیکر کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں، بیوی کے درمیان ٹرانزیکشن پر ریفرنس بھیجا۔ اسپیکر اسمبلی کو یہ بھی علم نہیں کہ آئین کی کونسی شق لاگو ہوتی ہے۔

طلال چوہدری کے وکیل اکرم شیخ نے جوابی دلائل میں کہا کہ اثاثے چھپانے کا معاملہ الیکشن کے بعد بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اسپیکر نے کن شواہد پر ریفرنس بھجوایا۔

اکرم شیخ نے جہانگیر ترین ریفرنس دوبارہ سننے کی استدعا کرتے ہوئے ایشو فریم کرنے کی درخواست دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایشو تب فریم کریں گے جب ریفرنس قابل سماعت ہو۔

الیکشن کمیشن نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔ اکرم شیخ کل ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں