منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

اسمبلیوں کی تحلیل: الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیلی کی طرف گامزن ہے، الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے تیار ہے ، اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل ہو گی تو 90 روز میں انتخابات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے تیار ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو تو 60 روز میں انتخابات ہوں گے اور اگر اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل ہو گی تو 90 روز میں انتخابات ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر گورنر چیف منسٹر کی سمری پر دستخط نہیں کرتے تو 48 گھنٹے کے اندر اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیر اعلی نگران حکومت کے لۓ کیلئے قائد حزب اختلاف کو خط لکھے گا، دونوں طرف سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دو دو نام بھیجے جائیں گے اور تین دن کے اندر نگران وزیر اعلیٰ پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی میں مساوی نمائندگی ہو گی، پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھی تین دن کی مہلت ہو گی ، اگر پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آئے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر دو دن کے اندر نگران حکومت کا فیصلہ کریں گے، پیش نظر صورتحال میں پنجاب میں اتفاق رائےنظر نہیں آ رہا، حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی کرنا پڑے گا ، کیونکہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی میں بات چیت مشکل ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں