ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

صوبوں کو کوویڈ19 مریضوں کے لیے مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وبائی مرض کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی جانب سے تمام صوبوں کو مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سندھ کو26 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور 61 بائی پیپ فراہم کیے گئے جبکہ بلوچستان کو 19 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور 35 بائی پیپ دیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کو دیئے گئے وینٹی لیٹرز میں 35 آئی سی یو اور 56 بائی پیپ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کو بھی 4 آئی سی یو وینٹی لیٹرز اور6 بائی پیپ فراہم کیے گئے۔

- Advertisement -

این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک کے مختلف اسپتالوں کو مجموعی طور پر 1491 وینٹی لیٹر دیے جا چکے ہیں۔ جن میں 478 آئی سی یو، 905 بائی پیپ اور 108 پورٹیبل ونٹیلیٹرز شامل ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے مزید 27 مریض انتقال کر گئے

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1063 کرونا کیسز سامنے آئے، جب کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27 مریضوں نے دم توڑا، مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہے۔

اب تک 2 لاکھ 44 ہزار 883 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1179 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں