ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ملک بھر کے فلم ڈسٹری بیوٹرز کو بھی لے ڈوبی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی تھی۔ فلم کی ریلیز کے بعد بھی اچھے ریویوز سامنے نہیں آئے۔
فلمسازوں اور عملے نے توقع کی تھی کہ فلم باکس آفس پر دھوم مچا دے گی مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ اب فلم کی ناکامی کو لے کر عامر خان شدید ذہنی دباؤ سے دوچار ہیں۔
مزید پڑھیں: عامر خان کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
عامر خان کے قریبی دوست نے بتایا ہے کہ اداکار نے فلم کی بڑے پیمانے پر ناکامی کو کھلے دل سے قبول کرلیا ہے اور وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ کرنے پر بھی رضامند ہوگئے ہیں۔
دوست نے بتایا: ’عامر خان نے ہالی وڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ری میک بنانے میں سخت محنت کی اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کیا۔ تاہم فلم کے خلاف منفی ردعمل پر وہ انتہائی دکھی ہیں‘۔
Laal Singh Chaddha’s distributors ask Aamir Khan for monetary compensation after film tanks at box office.
Rajni Sir used to help distributors. Will Aamir show big heart???
— News Arena India (@NewsArenaIndia) August 15, 2022
’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی سے نہ صرف عامر خان اور فلمساز متاثر ہوئے ہیں بلکہ ڈسٹری بیوٹرز کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔
فلم 11 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اس نے پہلے دن 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کمائے۔ دوسرے روز 7 کروڑ 26 لاکھ روپے کا بزنس کیا اور 14 اگست کو 10 کروڑ کما سکی۔