تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پڑوسیوں کو گھوڑے کی آوازیں نکال کر پریشان کرنا روسی شہری کو مہنگا پڑگیا

ماسکو : روسی عدالت نے پڑوسیوں کو مختلف آوازیں نکال کر پریشان کرنے جرم میں تین سے زائد قید بامشقت سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی شہری کو دفعہ 117 کے تحت سزا سنائی گئی ہے، جس شہری کو عدالت نے سزا سنائی وہ گزشتہ دو برس سے اپنے پڑوسیوں کےلیے ذہنی اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔

47 سالہ شہری یوری کوندراتیف بیروز گاری کے باعث ہر وقت گھر میں رہتا ہے اور اپنے پڑوسیوں کو پریشان کرنے کےلیے نئے نئے طریقے تلاش کرتا ہے۔

اکثر اوقات مذکورہ شخص کے گھر سے گھوڑے کے ہنہانے کی آوازیں بھی آتی رہتی ہیں جو پڑوسیوں کےلیے شدید تکلیف کا باعث ہوتی ہے اور رات روزانہ وہ تیز آواز میں گانے چلا دیتا ہے جو نیندیں حرام کردیتی ہیں۔

پڑوسیوں کی 80 سے زائد شکایتیں جمع ہونے کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا ارو باقاعدہ عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جہاں مذکورہ شخص نے بیان دیا کہ کئی مرتبہ پڑوسیوں کے بچوں نے اسے پریشان کیا اسی لیے اب وہ بھی پڑوسیوں کو پریشان کرتا ہے۔

پڑوسیوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں لگا کہ یہ شخص ذہنی مریض ہے کیوں کہ تین سال قبل اس کی بیوی بھی اسے چھوڑ کر جاچکی ہے، سوچ کر ہم نے پاگل خانے میں درخواست دی لیکن پاگل خانے والے اسے معائنے کے بعد یہ کہہ کر واپس چھوڑ گئے کہ مذکورہ شخص کی دماغی صحت بلکل درست ہے ہم اسے باگل خانے میں نہیں رکھ سکتے۔

واپس آنے کے بعد یوری کوندراتیف نے باگل خانے سے ملا دماغی صحت کی درستی کا سرٹیفکیٹ تمام پڑوسیوں کے دروازے پر چسپا کردیا اور عمارت کی راہداری میں بھی لگا دیا۔

عدالت نے تمام بیان سننے کے بعد روسی شہری کو رشین کریمنل کوڈ دفعہ 117 کے تحت ساڑے تین سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ اس دفعہ کا تعلق کسی فرد کو ارادی طور پر ذہنی و جسمانی تکلیف میں مبتلا کرنے سے ہے، جبکہ روسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی شخص کو دفعہ 117 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -