اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے پریشان کن خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایک طرف وبائی کیسز میں اضافہ دیکھا گیا تو دوسری جانب صحت یابی کی شرح بھی بڑھی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 981 مریضوں نے وبا کو شکست دی۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو مریض جاں بحق ہوئے۔

Recoveries keep pace as New COVID-19 cases in KSA stay above 5,000-mark

وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق 5928 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کووڈ19 سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 32 ہزار 736 ہوگئی۔

مملکت میں مہلک وائرس اب تک 8 ہزار 912 مریضوں کی جان لے چکا ہے۔ سعودی عرب میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 78 ہزار 812 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 492 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں