ٹیکساس میں پیشہ ور غوطہ طور نے خاتون کی گمشدہ ہیرے کی انگوٹھی جھیل سے ڈھونڈ نکالی۔
خاتون جیک اولن پیج نے کہا کہ وہ اور ان کے بیٹے کی بیس بال ٹیم پوسم کنگڈم کے سینڈی بیچ کے علاقے کا دورہ کررہی تھے جب انہیں احساس ہوا کہ ہیرے کی شادی کی انگوٹھی جو 1910 کی ہے وہ جھیل میں گر گئی ہے۔
بیس بال ٹیم نے والدین اور دادا دادی کے ساتھ علاقے میں انگوٹھی تلاش کی لیکن وہ نہیں مل سکی پھر انہوں نے پیشہ ور غوطہ خور پریگمور کی مدد لی۔
پریگمور کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے تلاش میں مشکل ہوئی جس کے بعد انہوں نے تلاش روک کر دوسرے روز دوبارہ ڈھونڈنے کی کوشش کی اور انگوٹھی ملنے پر خاتون کو تصویر کھینچ کر بھیج دی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میری انگوٹھی میرے لیے بہت خاص ہے اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں اسے کیسے ڈھونڈ سکتی ہوں، یہ جان کر خوش ہوں کہ انگوٹھی مجھے واپس مل گئی ہے۔