اٹلی کے ساحل پر کشتی حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں میں سے 2 کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشیں برطانوی ٹیک ٹائیکون مائیک لنچ اور ان کی بیٹی کی ہیں۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں 2 اور لاشوں کے موجود ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ باقی دو لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
لاپتہ افراد میں برطانوی مالیاتی کمپنی مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کا چیئرمین، امریکی وکیل اور ان کی بیویاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سسلی کے ساحلی علاقے میں لگژری یاچ ڈوبنے کا حادثہ پیر کے روز پیش آیا تھا، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 6 لاپتہ ہوئے تھے جبکہ 15 کو بچالیا گیا تھا۔
دوسری جانب فرانس، سوئٹزر لینڈ اور اٹلی میں بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
فرانس میں تیز ہواؤں کے باعث کار پر درخت گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوا۔
وائرل : بھارتی شہری امریکی اسٹور میں ’’میڈ ان پاکستان‘‘ ملبوسات دیکھ کر حیران
سوئٹزر لینڈ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے۔