منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پریانکا چوپڑا کی طلاق، اداکارہ کی والدہ میدان میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کے معاملے پر پریانکا چوپڑا کی والدہ بول پڑیں۔

چند دن قبل پریانکا چوپڑا کی طلاق کی افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب کہ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر کا نام ’جونس‘ ہٹایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے شوہر کا نام ہٹائے جانے کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں پھیلیں اور لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

اب اس معاملے پر پریانکا چوپڑاکی والدہ مدھوچوپڑا نے پریانکا اور نک جونس کی طلاق کی افواہوں کو بکواس قرار دے دیا ہے، مدھو چوپڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی بیٹی کی شادی ختم ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، ان کی بیٹی اور داماد خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

ادھر اداکارہ کی والدہ کی جانب سے وضاحت کرنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی شوہر کی انسٹاگرام پوسٹ پر رومانوی کمنٹ کرکے عندیہ دیا کہ ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

اداکارہ نے شوہر کی ویڈیو پر رومانوی کمنٹ کرکے افواہوں کو ختم کیا—اسکرین شاٹ

پریانکا چوپڑا نے شوہر نک جونس کی ورزش کرنے کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے شوہر کی بانہوں میں مرجانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر لوگوں نے سمجھا کہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں درست نہیں،تاہم تاحال نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے خود طلاق یا علیحدگی کی افواہوں پر وضاحت نہیں کی۔

دوسری جانب بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پریانکا چوپڑا کی آنے والی ہولی وڈ فلم ’میٹرکس فور‘ کی جانب لوگوں کی توجہ کروانے کے لیے ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے تین سال قبل 2018 میں نک جونس سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کے فوری بعد ہی ان کے درمیان اختلافات، علیحدگی اور طلاق کی افواہیں پھیلتی آ رہی ہیں اور بعض بھارتی ناقدین کا خیال ہے کہ پریانکا چوپڑا کی شادی کچھ ہی سال میں ختم ہو جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں