پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

طلاق یافتہ جوڑے نے پھر سے شادی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 2018 میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑے نے دوبارہ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد کے رہنے والے ونے جیسوال اور پوجا چوہدری نے 2012 میں شادی کی تھی تاہم کچھ سالوں بعد دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے۔ جب معاملات حد سے بڑھے تو دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

جوڑے کی طلاق کا معاملہ غازی آباد کے فیملی کورٹ، ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت رہا۔ تقریباً پانچ سالہ قانونی جنگ کے بعد 2018 میں دونوں کی طلاق ہوئی۔

- Advertisement -

متعلقہ: شادی کے دو گھنٹے بعد دولہا نے دلہن کو طلاق دے دی

رواں سال اگست میں ونے جیسوال کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اوپن ہارٹ سرجری کروانی پڑی۔ جب پوجا چوہدری تک یہ خبر پہنچی تو وہ پریشانی کی حالت میں سابق شوہر سے ملنے اسپتال پہنچ گئیں۔

اسپتال میں دونوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک بار پھر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

23 نومبر کو ونے جیسوال اور پوجا چوہدری اہل خانہ کی موجودگی میں ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھے۔ شادی کی مختصر تقریب غازی آباد کے ایک مندر میں منعقد کی گئی۔

طلاق یافتہ جوڑے نے پھر سے شادی کر لی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں