سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیوائن براوؤ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پشپا ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیوائن براوؤ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں ناکامی کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں بنگلا دیش میں بنگلا دیش پریمیئر لیگ لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
بی پی ایل کی ٹیم فورٹون باریشل کی جانب سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے مقابل ٹیم کومیلا وکٹوریہ کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر ٹیم کو 20 اوور میں 158 رنز پر روک دیا، اس کے باوجود ٹیم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔
تاہم ڈی جے براوؤ نے مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں وکٹیں گرانے کی خوشی ٹولی ووڈ سپراسٹار آلو ارجن کی مشہور پشپا واک کرکے منائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
The Champion, @DJBravo47 channels his inner after sending Mahidul Islam Ankon back to the pavilion!
Catch the West Indian legend in relentless #BBPL2022 action for just ₹5, LIVE on #FanCode https://t.co/OLCsbLuBGA#BPLonFanCode @alluarjun pic.twitter.com/kVlAlvI2x3
— FanCode (@FanCode) January 25, 2022
براوؤ نے میچ کے علاوہ بھی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ منگل کے روز پشپا ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ سابق کرکٹر نے کیپشن دیا کہ ‘ٹرینڈ کیساتھ چلو’ اور ڈیوڈ وارنر اور سریش رائنا کو ٹیگ کردیا۔
ویڈیو پر بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے کمنٹ کیا کہ ‘ویلڈن براوؤ’ جب کہ ڈیوڈ وارنر نے مزاحیہ تبصرہ کیا۔
براوؤ سے قبل آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھی پشپا ڈانس کرکے چکے ہیں جب کہ بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی ویڈیو پشپا ڈانس کرنے کی ویڈیو ماضی میں وائرل ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ میچ کے دوران آل راؤنڈر ڈیوائن براوؤ کی شاندار کارکردگی کے باوجود فورٹون باریشل 63 رنز سے میچ ہار گئی اور مقررہ اوورز میں صرف 95 رنز بنا سکی۔