وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے اپوزیشن کےکسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا بشارت نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کےحق میں ہوں لیکن کورونا کو بھی دیکھیں، این سی اوسی اور ہائیکورٹ کےفیصلےکےمطابق اجتماعات پرپابندی ہے اب اپوزیشن 13 دسمبر کا جلسہ ملتوی کردے اور زندگیوں سےنہ کھیلے۔
انہوں نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جے بٹ کی گرفتاری کاعلم نہیں، مگر جو قانون کو ہاتھ میں لےگاقانون حرکت میں آئےگا، غیرقانونی اجتماع کیلئےجوساؤنڈسسٹم دیگاوہ بھی جرم میں شریک ہے کیاشریک جرم کوگرفتارنہ کریں؟
وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد بڑا جرم ہے تشدد کے خاتمے کیلئے قوانین موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سیاسی دھرنوں اور جلسوں میں پارٹی نغموں سے شرکا کا جوش جگانے والے آصف بٹ المعروف ڈی جے بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے ہاتھا پائی کی دفعات بھی شامل ہیں۔لاہور میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ڈی جی بٹ کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق ڈی جے بٹ کو کروونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔