جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

مائک ٹائسن اور ڈی جے خالد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ المکرمہ: معروف سابق امریکی باکسر مائک ٹائسن اور ڈی جے خالد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف ریکارڈ پروڈیوسر ڈی جے خالد نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اور سابق امریکی باکسر مائک ٹائسن کو عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ہیوی ویٹ چیمپئن نے 1992 میں دوران قید اسلام قبول کیا تھا۔

ویڈیو میں خالد اور مائک ٹائسن حرم شریف میں عمرے کی سعادت حاصل کررہے ہیں، انہیں عمرہ ادا کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DJ KHALED (@djkhaled)

ویڈیو میں خالد اور مائک ٹائسن حرم شریف میں عمرے کی سعادت حاصل کررہے ہیں، انہیں عمرہ ادا کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

ڈی جے خالد نے لکھا کہ ’میں دوسری مرتبہ مکہ المکرمہ پہنچا ہوں میری آنکھیں نم ہوگئیں۔ انہوں نے لکھا کہ پوری زندگی میں میرے لیے یہ خوشی کے آنسو ہیں کہ مکہ المکرمہ جاکر دعا کی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

خالد نے ویڈیو کے آخر میں اپنے دوست اور باکسر مائک ٹائسن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں