بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان، فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ‌: الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم اور فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے پچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 75 سیالکوٹ نے ق لیگ کے رہنما چوہدری سلیم اور فردوس عاشق اعوان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

نوٹس میں کہا ہے کہ ق لیگ کےسینئروائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم نے9اپریل کوحلقےکادورہ کیا اور اس دوران چوہدری سلیم نے 50کروڑ کے پیکیج کا اعلان کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جبکہ فردوس عاشق نےپریس کانفرنس میں حلقے کیلئے ترقیاتی پیکیج کااعلان کیا ، این اے75کے حلقے میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تنویرالحسن نے دونوں رہنماوں کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل این اے پچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور 24 گھنٹے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں