اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عائشہ گلالئی کے ذاتی الزامات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے 2 الزامات لگائے پہلا ذاتی اور دوسرا کرپشن سے متعلق تھا، ذاتی معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ذاتی باتوں پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے، گلالئی نے خیبرپختونخواہ حکومت پر کرپشن کا جو الزام لگایا اُس کی تحقیقات بے حد ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی مخالف ہیں تو اُن کا مقابلہ سیاست سے ہی کرنا چاہیے، گلالئی نے موبائل مسیجز کے جو الزامات لگائے اس معاملے کو دیکھنا پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری ہے ہم سب کو فیصلے کا انتظار کرنا اور اسے قبول کرنا ہوگا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کوئی مسئلہ ہو تو اُس کو حل کرنے کی بہترین جگہ پارلیمان ہی ہے، اراکین اگر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہیں گے تو وہ کمیٹی کی تحقیقات پر اثر انداز ہوں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ایم کیو ایم سے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سے کراچی کی ترقی اور انفرااسٹریکچر کو مضبوط بنانے کی بات کی، نوازشریف نے حیدرآباد کے لیے جو ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا تھا اُسے جلد مکمل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں