اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سلمان خان کے ہوتے ہوئے کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی، شاہ رخ خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ہوتے کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق 50 سالہ اداکار سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کبھی انھیں زندگی میں سگے بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی، جس پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بیٹے انکے سب سے بہترین دوست اور بھائی ہیں ۔

شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ سلمان بھائی جان کے ہوتے ہوئے انھیں کبھی بھائی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ سلمان خان اور شاہ رخ کے درمیان اس وقت برف پگھلنے لگی تھی جب دونوں اداکاروں کی ملاقات ایک افطار پارٹی میں ہوئی، جس کے بعد سلمان خان نے اپنی بہن کی شادی میں شاہ رخ خان کو آنے کی دعوت دی.

شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی پروموشن کی اور اسی طرح سلمان خان نے شاہ رخ کی فلم رئیس کے لئے کیا.

دوسری جانب شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی پروموشن کے سلسلے میں سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی شو ”بگ باس9“میں بھی شرکت کریں گے.

شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جس میں پانچ سال کے طویل عرصے بعد شاہ رخ خان اور کاجل ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ روہت شیٹی کی ’’دل والے‘‘ 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں