ڈسپرین کی دو گولیاں صرف درد سر ہی دور نہیں کرتیں بلکہ جلد کو درپیش کئی مسائل کا حل بھی ان ہی دو گولیوں میں موجود ہے۔
عوام الناس کی اکثریت ڈسپرین کی گولیوں کے صرف طبی فوائد سے واقف ہے کہ یہ سردرد کو ختم کرتی ہیں، اس کے علاوہ ڈسپرین میں موجوداسپرین خون کو پتلا کرتا ہے۔ اس وجہ سے دل کے دورے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اب ڈسپرین کا یہ فائدہ بھی سامنے آیا ہے جس سے جلد کے سے وابستہ مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
چہرے پر دانے اور داغ دھبے مرد وخواتین سب کا ہی مسئلہ ہے لیکن خواتین جو کہ اپنی جلد کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتی ہیں، اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ درپیش رہنتا ہے اور انہیں چہرے پر دانے بہت خائف کرتے ہیں کیونکہ دانے ختم ہونے کے بعد پڑنے والے داغ چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔
تو اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو پریشان نہ ہوں اس کا انتہائی آسان اور سستا حل موجود ہے۔ جس کے استعمال سے نہ صرف جلد خشک ہوگی بلکہ اس کے ذریعے داغ دھنے بھی ختم ہوسکتے ہیں۔
اپنا میڈیکل بکس کھولیں اور اس میں سے ڈسپرین کی چند گولیاں نکالیں اگر نہیں ہیں تو میڈیکل اسٹور سے منگوالیں۔
ڈسپرین کی گولیوں کو پیس کر پاؤڈر بنالیں اور اس میں ایک چمچ نیم گرم پانی شامل کرکے پیسٹ بنالیں اور چہرے کو صاف پانی سے دھونے کے بعد چہرے پر ڈسپرین کا تیار کردہ پیسٹ لگالیں اور دس سے پندرہ منٹ کیلیے لگاکر چھوڑ دیں۔
جب یہ اچھی طرح خشک ہوجائے تو اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں اور اس کے بعد کوئی بھی اچھا سا لوشن چہرے پر لگالیں۔
نوٹ: اگر آپ ڈسپرین کے اس مکسچر کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے تو اس کو آپ ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں۔
اگر یہ مکسچر صرف دانوں پر لگاتی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک دانے خشک نہ ہوجائیں۔