بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

ڈاکٹر علاج کرتے ہوئے خود مریض بن گیا، طبی دنیا کا انوکھا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

میڈیکل کی دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹر علاج کے دوران خود ہی اس مرض کا مریض بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سرجن کینسر کے مریض کا آپریشن کرتے ہوئے ایک غلطی کی وجہ سے خود ہی اس جان لیوا مرض کا شکار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن کے پانچ ماہ بعد مذکورہ سرجن میں اس کی علامات پانچ ماہ بعد دیکھی گئیں اور جب ٹیسٹ کرائے گئے تو کینسر کی تشخیص ہوئی۔

- Advertisement -

یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ 53 سالہ ایک ڈاکٹر نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے کینسر کے 32 سالہ مریض کا آپریشن کیا جو نایاب کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور اس کے پیٹ میں کینسر کا ٹیومر موجود تھا۔

اسی ٹیومر کو نکالنے کے لیے کیے گئے ایک آپریشن کے دوران مذکورہ ڈاکٹر کے ہاتھ میں اس وقت کٹ لگا جب وہ مریض میں ڈرین لگانے کی کوشش کر رہا تھا اور اس حادثے میں غلطی سے مریض کے ٹیومر کے خلیات اس ڈاکٹر کے جسم میں منتقل ہو گئے۔

ڈاکٹر نے مذکورہ واقعہ کے پانچ ماہ بعد جب اپنے ہاتھ کی درمیانی انگلی میں گانٹھ بنتے دیکھی تو اس کو تشویش ہوئی اور جب اس نے ماہرین سے اس کا معائنہ کرایا تو انکشاف ہوا کہ اس کی گانٹھ کینسر کی مذکورہ نایاب قسم کے ٹیومر کی ہے۔ اسی بنیاد پر ڈاکٹروں نے نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں کینسر اس وقت ہوا جب ٹیومر کے سیلز دوران آپریشن ان کے کٹے ہوئے زخم میں داخل ہوئے۔

اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ 1996 میں پیش آیا تھا اور اس کو نیو انگلینڈ جنرل آف میڈیسن میں شائع کیا گیا تھا۔ تاہم ایک بار پھر یہ موضوع بحث بن گیا ہے کیونکہ یہ کینسر کی وہ نایاب قسم (گرینٹ فائبرو ہسٹیوسائٹوما) ہے جس کے ہر سال دنیا بھر میں صرف 1400 کیسز ہی سامنے آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں