اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

بھارت: پہلگام واقعے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کا الزام، ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں پہلگام واقعے کی خوشی میں مٹھائی تقیسم کرنے کا الزام لگا کر ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ایمس رشیکیش میں تعینات 27 سالہ جونیئر ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام واقعہ ہونے کے اگلے دن 23 اپریل کو اسپتال میں مٹھائی تقسیم کی۔

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رشیکیش ضلعی صدر راجندر پانڈے نے جونیئر ڈاکٹر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ان کے عمل سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پہلگام واقعے پر تبصرہ کرنے پر مسلمان رکن اسمبلی دوبارہ گرفتار

راجندر پانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ جونیئر ڈاکٹر نے ٹراما سینٹر کے ایمرجنسی روم میں نرسنگ اسٹاف اور ساتھیوں میں مٹھائی تقسیم کی، جب عملے میں سے ایک نے ان سے پوچھا کہ وہ مٹھائی کیوں تقسیم کر رہے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ عید کی خوشی میں ہے۔

جونیئر ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر رشیکیش کوتوالی پولیس اسٹیشن میں بی این ایس سیکشن کے تحت درج کی گئی، ملزم کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے اور اس نے الزام کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ پر پہلگام واقعے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کا الزام نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ یہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ بھی ہے۔

’میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کے بعد 8 اپریل کو اسپتال گیا تو اسٹاف نے عید کی خوشی میں مٹھائی اور بریانی کھلانے کی درخواست کی، میں نے عملے کیلیے مٹھائی اور بریانی آرڈر کی۔ ہماری ایک خاتون ڈاکٹر نے ایک دن پہلے بچے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔‘

جونیئر ڈاکٹر کے مطابق 25 اپریل کو اسٹاف ممبر نے بتایا کہ مجھ پر پہلگام حملے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کا الزام لگا ہے، میں نے فوراً اسپتال انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا، اگلے دن پولیس نے مجھے طلب کیا اور معاملہ خوش اسلوبی سے ختم کرنا طے پایا۔

’اُس دن کے بعد سے میں گھر آگیا ہوں، معلوم ہوا ہے کہ میرے خلاف باقاعدہ ایک مقدمہ درج کرویا گیا ہے، اس نے مجھے بہت زیادہ ذہنی تناؤ پہنچایا ہے اور میں ذمہ داروں کے خلاف ہتک عزت کی شکایت درج کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں