جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بلی کو پکڑنا ڈاکٹر کے گلے پڑ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پالتو بلی کو اس کا مالک کسی بیماری کے سبب ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس لے گیا لیکن بلی کو پکڑنے کی کوشش ڈاکٹر کے گلے پڑ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر نے جیسے ہی بلی کو پنجرے سے نکالنے کی کوشش کی تو بلی نے اسے پنجا مارا جس سے اس کے ہاتھ پر زخم پڑ گیا۔

ڈاکٹر نے بھی ہار نہیں مانی اور بلی کو پکڑنے کے جتن کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کمرے میں ادھر سے ادھر بھاگتی پھر رہی ہیں لیکن وہ کمرہ بند ہونے کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکی۔

ڈاکٹر سمیت کمرے میں موجود تینوں افراد کپڑے کی مدد سے بلی کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بعدازاں وہ بلی کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں