پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ڈاکٹر نے مریض کا غلط آپریشن کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک ڈاکٹر نے مریض کا غلط آپریشن کر کے اسے دوہری اذیت میں مبتلا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عیجب و غریب واقعہ تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں مریض پاؤں کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل تھا۔ ڈاکٹر نے اس کے متاثرہ پاؤں کے بجائے دوسرے پاؤں کی سرجری کر دی۔

مریض کو دو دن گزر جانے کے بعد اس بات کا علم ہوا تو اس نے اعلیٰ حکام سے شکایت کر دی۔ اسٹیٹ میڈیکل کونسل نے ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ ریاستی میڈیکل کونسل کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیکل کونسل کے حکام نے تحقیقات شروع کی تو ڈاکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی جس پر مزید کارروائی کا امکان ہے۔ اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ مریض کے پاؤں میں کیا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے اسے آپریشن کروانے کی ضرورت پڑی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں