اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حیدرآباد سے لائے گئے زخمی گدھے کی دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکٹرز نے حیدرآباد سے لائے گئے زخمی گدھے کی دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تجویز دے دی اور کہا اس کی دونوں ٹانگیں جڑنا مشکل ہیں۔

حیدرآباد سے لائے گئے زخمی گدھے کی صحت معاملے پر ڈاکٹرز نے گدھے کی دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تجویز
دے دی۔

ڈاکٹرز نے ٹیسٹ رپورٹ ، ایکسرے رپورٹس کی بنیاد پر دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تجویز دی، اس حوالے سے ڈی جی اینمل ہیلتھ سینٹر ڈاکٹر نذیر کلہوڑو نے حتمی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر نذیر کلہوڑو نے بتایا کہ گدھے کی پیچھے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں ، اب وہ کھڑا نہیں ہوسکتا ہے۔

ڈی جی اینمل ہیلتھ سینٹر کا کہنا تھا کہ گدھے کی حالت تشویشناک ہے، اس کی دونوں ٹانگیں جڑنا مشکل ہیں۔

ڈاکٹر حزب اللہ نے بتایا کہ تشدد کے شکار گدھے کی صحت کچھ بہتر ہونے کا انتظار ہے، خون زیادہ بہے چکا ہے ، ایسے میں ٹانگیں کاٹنے سے گدھے کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ گدھے میں خون کی منتقلی کا عمل بھی مشکل ہےتاہم صحت بہتر ہونے پر دونوں ٹانگیں کاٹ دی جائیں ۔ ڈاکٹر رپورٹ میں تجویز

ڈاکٹرز کے مطابق اس وقت گدھے کو ملٹی وٹامنز ، آئرن سپلیمنٹ اور اچھی خوراک دی جارہی ہے تاکہ اس کی صحت برقرار رہ سکے۔

کچھ دن قبل ڈاکٹرز کے بورڈ اجلاس نے گدھے کی صحت اور بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس کا جائزہ لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں