اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

16 ہزار سے زائد دل کے آپریشن کرنے والا ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر گورو گاندھی 41 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر گورو گاندھی پیر کی شپ معمول کے مطابق اسپتال میں مریضوں کا چیک اپ کرنے کے بعد گھر پہنچے اور کھانا کھا کر سو گئے۔

صبح جب اہل خانہ کمرے میں داخل ہوئے تو وہ بے ہوشی کی حالت میں بستر پر پڑے۔

16 ہزار سے زائد دل کے آپریشن کرنے والا ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے چل بسا

ڈاکٹر گورو گاندھی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ گورو گاندھی کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

گورو گاندھی نے اپنے کیریئر میں 16 ہزار سے زائد دل کے آپریشن کیے۔ ان کی آخری رسومات میں سوگواران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قریبی دوستوں کے مطابق گورو گاندھی اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے تھے، وہ کرکٹ کھیلتے تھے جبکہ باقاعدگی سے جم بھی جاتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں