اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ڈاکٹریٹ کی طالبہ نے اپنی دوست کے 6 ماہ کے بیٹے کو مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

اپنے دوست کی چھ ماہ کے بیٹے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی اسٹوڈنٹ نے اسے مار ڈالا جبکہ دوسرے بھائی کو زخمی کردیا۔

کیلیفورنیا کی ایک لڑکی کو پنسلوانیا سے امریکی حکام نے گرفتار کیا ہے، اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی دوست کے 6 ہفتے کے بچے کو دیکھ بھال کے دوران قتل کردیا تھا، لیون کاٹز نامی بچہ 16 جون کو اپنے والدین کے پٹسبرگ میں واقع گھر میں انتقال کرگیا تھا۔

بچے کی کھوپڑی میں متعدد فریکچر پائے گئے تھے جس کے باعث اس کی موت ہوئی، اس دوان 29 سالہ نکول ویرزی بچے کے خاندان سے ملنے گئی تھی اور وہ گھر والوں کے باہر جانے کے باعث ننھے کاٹز کی بیبی سیٹنگ (دیکھ بھال) کر رہی تھی جب بچے کو مہلک چوٹیں آئیں۔

- Advertisement -

ویرزی پر کاٹز کی موت سے پہلے کاٹز کے جڑواں بھائی کے ساتھ بدسلوکی کا بھی الزام ہے، مبینہ طور پر ملزمہ نے بچے کے والدین کو بتایا کہ ان کے دوسرے بچے کا ڈائرپ خون آلود ہورہا ہے جس کے بعد والدین دوسرے بیتے کو اسپتال لے گئے

جب کاٹز کے والدین اس کے جڑواں بھائی کے ساتھ اسپتال میں موجود تھے اس دوران ویرزی نے کاٹز کے ساتھ ایسا کچھ کیا جس سے اسے مہلک زخم آئے۔

جڑواں بچوں کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ویرزی نامی لڑکی ان کے زندہ بچ جانے والے بیٹے کے ساتھ اکیلے تھی بعد میں اس نے انھیں بتایا کہ بچے کے ڈائپر میں خون ہے۔

تاہم ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ کاٹز کرسی پر بٹھانے کے دوران گرگیا تھا کیوں کہ اس نے اسے باندھا نہیں تھا، وہ دوسرے کمرے میں تھی جب اسے چیخ کی آواز سنائی دی، اس نے جاکر دیکھا تو بچے کے سر پر کافی چوٹ آئی تھی۔
سی ٹی اسکین سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ کاٹز کے سر کے بائیں جانب فریکچر کے علاوہ دماغ میں خون بہہ رہا ہے۔

مبینہ طور پر زندہ بچ جانے والے بچے کے پیٹ، چہرے اور جنسی اعضا پر خراشیں اور چوٹ کے نشانات پائے گئے۔

ویرزی سان ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی اور یو سی سان ڈیاگو میں ڈاکٹریٹ کے طالبہ ہے اور مبینہ طور پر وہ متاثرہ بچوں کے والدین کی قریبی دوست ہے۔

ملزمہ پر قتل عام، سنگین حملے اور بچوں کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے، اسے 28 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں