لاہور: ڈاکٹرز نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کو سائیکل پر ایکسرسائز کرنے کا مشورہ دے دیا، پنجاب کے 2 سینئر کارڈیا لوجسٹ نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم ملک اور پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سائیکل پر ایکسرسائز کرنے کا مشورہ دیا۔
جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کو ایکسرسائز کیلئے سائیکل مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
https://youtu.be/L52q3MYUjbI
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 2سینئر کارڈ یالوجسٹ نےنوازشریف کاتفصیلی طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ورزش کے لیے ایکسرسائز سائیکل استعمال کرنے کامشورہ دیا۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےنوازشریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کونوازشریف کے لیے طبی سہولتیں یقینی بنانے اور ان کی مرضی کے مطابق علاج کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا نوازشریف جہاں چاہیں صحت کی سہولتیں دی جائیں۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کا نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
دوسری جانب پنجاب حکومت نےایمبولنس کوٹ لکھپت جیل بھجوادی ہے، ترجمان پنجاب حکومت نےبتایاموبائل یونٹ میں تین کارڈیک ڈاکٹراورتین ٹیکنیشن موجودرہتے ہیں۔
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ماہرین امراض قلب کو دکھائی گئی تھی ،خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ نوازشریف کا علاج ایسےاسپتال میں ہونا چاہیے جہاں تمام سہولیات میسرہوں۔