جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

رہائی کے بعد آصف زرداری کہاں جائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پمز کے ڈاکٹرز نے سابق صدر آصف زرداری کو اسپتال منتقلی کا مشورہ دیا ، پمزسے روانگی کے وقت ریفرسلپ آصف زرداری کے حوالے کی جائے گی ، جس میں ان کےعلاج کی تفصیلات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق صدر آصف زرداری کو اسپتال منتقلی کا مشورہ دے دیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی ریفر سلپ تیار کر لی گئی، ریفر سلپ 5رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے ، ریفر سلپ میں سابق صدرکی کسی بھی اسپتال فوری منتقل کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریفر سلپ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کوپمز سےفوری دوسرےاسپتال منتقل کیاجائے تاہم این آئی سی وی ڈی، ضیاالدین سمیت کسی اسپتال کانام درج نہیں، ریفر سلپ میں آصف زرداری کولاحق بیماریوں اور علاج کی تفصیلات درج ہیں۔

مزید پڑھیں : آصف علی زرداری کو رہا کردیا گیا

اسپتال ذرائع کے مطابق ریفرسلپ میں آصف زرداری کو دی گئیں ادویات درج ہیں، سلپ میں سابق صدر کو تجویزکردہ پرہیزکی تفصیلات شامل، پمز سے روانگی کے وقت ریفرسلپ ان کے حوالے کی جائے گی، داخلے کے وقت ریفرسلپ کراچی میں اسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنا ہوگی۔

خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کو پمز اسپتال سے رہا کر دیا گیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ کے دو مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں