جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہر حال میں ترجیحی بنیادوں پر سامان دیا جائے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہر حال میں ترجیحی بنیادوں پر سامان دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک میں 136 اسپتالوں میں 3300 وینٹی لیٹرز د ستیاب ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ کے دوان بتایا کہ طبی عملے کے لیے حفاظتی کٹس کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،این ڈی ایم اے نے اسپتالوں کی انتظامیہ سے رابطہ استوار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 49 ہزار500 حفاظتی کٹس پہلے ہی اسپتالوں میں فراہم کی جا چکی ہیں،اسپتالوں کو کٹس کی فراہمی آئندہ ایک دو روزمیں مکمل کی جائےگی،این ڈی ایم اے کے پاس حفاظتی کٹس اور ماسکس کی کمی نہیں ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہدف مطلوبہ تعداد میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی یقینی بنانا ہے،وینٹی لیٹرز کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی استعداد میں اضافے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا جیسی وبا کے خلاف ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف ہراول دستہ ہے،ڈاکٹرز اور طبی عملےکو ہرحال میں ترجیحی بنیادوں پر سامان دیاجائے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی کے ثمرات مزدوروں تک پہنچنے چاہئیں،پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز کا استعمال ان منصوبوں پر کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں