امریکا میں معمر شخص کی آنتوں میں مکھی نے ڈاکٹروں کو بھی حیران کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کالونیسکوپی کے دوران آدمی کی آنتوں کے اندر مکھی دریافت کرنے کے بعد امریکا کے ڈاکٹر حیران رہ گئے۔
میسوری سے متعلق رکھنے والے 63 سالہ شخص نے کوئی عجیب و غریب علامات کی اطلاع نہیں دی تھی اور وہ معمول کی کالونوسکوپی کروانے کے لیے وہاں موجود تھا۔
کولونوسکوپی اس وقت تک معمول کے مطابق چل رہی تھی جب تک ڈاکٹر ٹرانسورس کالون بڑی آنت کے اوپری حصے تک پہنچ گئے پھر اچانک ایک مکھی ان کے سامنے آگئی۔
امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف میسوری اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹروں نے لکھا، "یہ کیس ایک بہت ہی نایاب تھا کہ مکھی نے ٹرانسورس کالون تک اپنا راستہ کیسے تلاش کیا۔
کولونوسکوپی ایک ایسا طریقہ کار ہے جو آنتوں کے کینسر کی جانچ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس میں ایک لمبی، پتلی، لچکدار ٹیوب آنتوں میں ایک چھوٹے کیمرے کے ساتھ، نیچے سے داخل کرنا شامل ہے۔
مریض بھی ڈاکٹروں کی طرح پریشان تھا کہ یہ کیڑے وہاں کیسے پہنچ گئے۔ اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے پری کالونوسکوپی پروٹوکول کی پیروی کی ہے اور طریقہ کار سے 24 گھنٹے پہلے صرف صاف مائع کھایا ہے، تاکہ اس کی آنت کو صاف کیا جا سکے۔
اسے غلطی سے کوئی مکھی نگلنا یاد نہیں تھا اور اسے اپنے تازہ ترین کھانے کے طور پر صرف پیزا اور لیٹش کھانا یاد تھا۔