اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

چنیوٹ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ماں اور بچہ چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں مبینہ ڈاکٹروں کی غفلت سے ماں اور بچہ دم توڑ گئے۔

ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر عابد حسین کی بیوی اور بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد عابد حسین اور اہل خانہ نے اسپتال میں احتجاج کیا۔

عابد حسین نے بتایا کہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے تعاون کیا اور نہ ہی علاج کیا، ایک ڈاکٹر نے کہا کہ میری چھٹی کا ٹائم ہے آپ دونوں کو فیصل آباد لے جاؤ۔

- Advertisement -

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ڈی ایچ کیو اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر احمد خان نے معاملے کی چھان بین کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر حسیب اکرم، فزیشن ڈاکٹر اے جی شاکر اور گائناکالوجسٹ ڈاکٹر رابعہ اسلم معاملے کی انکوائری کریں گے۔ انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں