تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈاکٹر نے لڑکی کے پیٹ سے 2 کلو وزنی ’بالوں کا گُچھا‘ نکال لیا

لکھنؤ: بھارت میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں موجود دو کلو وزنی بالوں کا گُچھا نکال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لکھنؤ کے بلرام پور اسپتال میں سرجری کے بعد ڈاکٹر نے ایک لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا دو کلو وزنی گچھا نکال دیا۔

لڑکی نے کمزور ہونے اور دن بدن صحت گرنے، پیٹ کے شدید درد، قے کی شکایت کی تو گھر والے اسے اسپتال لے کر گئے۔

ڈاکٹروں نے الٹرا ساؤنڈ کے بعد لڑکی کے پیٹ میں ایک گانٹھ دیکھا اس کے بعد سرجری کرکے ڈاکٹروں نے پیٹ سے دو کلو وزنی بالوں کا گچھا نکالا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لڑکی سرجری کے ڈیڑھ گھنٹے بعد اب پیٹ میں درد کی شکایت کے بغیر صحت یاب ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالوں کے گچھے کے سبب لڑکی کے پیٹ سے چھوٹی آنت تک جانے کا راستہ مکمل طور پر بند ہوچکا تھا اور کھانا گزر نہیں پارہا تھا جس کی وجہ سے اس کا وزن 32 کلو تک کم ہوگیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 17 سالہ لڑکی بھی ’ٹرائکوبیزور‘ بیماری میں مبتلا تھی جس میں مریض اپنے بال توڑ کر کھاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -