ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

ڈاکٹروں نے بچی کے پیٹ سے کرکٹ بال کے سائز کا بالوں کا گچھا نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈاکٹروں نے 8 سالہ بچی کے پیٹ سے کرکٹ بال کے سائز کا بالوں کا گچھا نکال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی ادیتی کو بال کھانے کی عادت تھی جس کی وجہ سے اس کے پیٹ میں بالوں کا گچھا بن گیا۔

ادیتی کے والدین گزشتہ دو سال سے بیٹی کو بھوک نہ لگنے اور بار بار الٹی آنے کی شکایت سے پریشان تھے جس کے لیے والدین نے مختلف ڈاکٹرز سے علاج بھی کروایا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے بچی کے معدے کا معائنہ کیا اور معدے میں سوزش کی تشخیص کی۔

بعدازاں ڈاکٹر کو معلوم ہوا کہ بچی کے پیٹ میں بالوں کا گچھا موجود ہے جسے تریکوبیزوور کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اتنی کم عمر میں پیٹ میں بالوں کا گچھا جمع ہونا انتہائی نایاب کیس ہے جس کیلئے بچی کے پیٹ کی سرجری کرنا لازمی تھی کیونکہ بالوں کا گچھا بہت بڑا اور چپچپا تھا اور اینڈواسکوپی کرنے کیلئے صورت حال بہت پیچیدہ تھی۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ بچی کے پیٹ کی سرجری کرنے میں ڈھائی گھنٹے لگے جسے کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر اس مرض کی تشخیص نہ کی گئی ہوتی تو بچی میں شدید غذائی قلت، خون کی کمی اور معدے سے خون بہنے کا باعث بن سکتی تھی۔

سرجری کے بعد بچی کی حالت بہتر ہے اور اسے مخصوص خوراک دی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں