جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مشترکہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشترکہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر اپوزیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا ہے، آصف زرداری کے فیصلے سے پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کو آگاہ کردیا۔

مسلم لیگ ن نے متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے رضاربانی، یوسف رضا گیلانی کا نام دے دیا ہے، دوسری جانب پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو اعتزاز احسن کے نام پر اعتراض ہے، اعتزاز احسن کا پاناما کیس کے حوالے سے موقف رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتزازاحسن کے نام سے متعلق پیپلزپارٹی کو آگاہ کردیا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد رکھنا جمہوریت میں احسن طریقہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پیپلز پارٹی ایک نام دے چکی ہے، اعتزازاحسن بہت پرانے سیاست دان اور معروف شخصیت ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اور پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج اپوزیشن کے امیدوار کا اعلان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں