تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیا ڈیلٹا ویرینٹ بچوں میں زیادہ سنگین بیماری کا باعث بنتا ہے؟ نئی تحقیق

امریکی سائنس دانوں نے بچوں کو کرونا وائرس کی متعدی قسم ڈیلٹا سے سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرے کی تردید کردی۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری مختلف تحقیقی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے نوجوانوں کا اسپتال میں داخلے کا خطرہ ویکسینیشن کرانے والوں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ بچوں اور نوجوانوں کے اسپتال میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا مگر ان میں بیماری کی سنگین شدت کی شرح اتنی ہی تھی جتنی سابقہ اقسام کے شکار بچوں کی تھی، تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بچوں میں کووڈ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ڈیلٹا قسم بھی بچوں میں زیادہ سنگین بیماری کا باعث نہیں بنتی۔

ماہرین نے بچوں میں کرونا کیسز کا پھیلاؤ برادری میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو قرار دیا ہے۔

سی ڈی سی ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈیٹا سے واضح ہوتا ہے کہ برادری کی سطح پر ویکسینیشن سے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے، برادری میں کووڈ کے کیسز بڑھنے سے بچے بھی زیادہ بیمار ہوتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق 12 سے 17 سال اور 0 سے 4 سال کے گروپس میں کووڈ سے اسپتال میں داخلے کا خطرہ 5 سے 11 سال کے بچوں کے مقابلے میں زیادہ دریافت ہوا۔

تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ اموات کی شرح ڈیلٹا سے قبل 0.7 فیصد اور ڈیلٹا کے بعد 1.8 فیصد تھی۔

Comments

- Advertisement -