تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا زیادہ گوشت کھانا گردوں کے انفیکشن کا باعث ہے؟

کراچی : ڈاکٹروں نے حد سے زیادہ گوشت کھانے کو گردوں کےلیے خطرناک قرار دے دیا، گوشت میں موجود ای کولائی بیکٹریا گردوں میں انفیکشن کرسکتا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 24 لاکھ اموات گردوں کے مختلف امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں اور یہ امراض موت کا چھٹا بڑا سبب بن چکے ہیں تاہم گردوں اور مثانوں کے مرض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجہ حد سے زیادہ گوشت خوری بھی ہے۔

ماہرین نے یہ حیران کن انکشاف حالیہ تحقیق میں کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ گوشت استعمال کرنے سے مثانے اور گردے کا انفیکشن کا خدشہ ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ گوشت میں موجود ای کولائی بیکٹریا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ غذا میں سبزیوں کا زیادہ استعمال کرکے مثانے اور گردے کے انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گردوں کے امراض کا خدشہ مردوں سے زیادہ خواتین میں ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 19 کروڑ 50 لاکھ خواتین گردوں کے مختلف مسائل کا شکار ہیں۔

گردے کے امراض کی بر وقت تشخیص کے لیے باقاعدگی سے بلڈ، شوگر، بلڈ پریشر، یورین ڈی آر اور الٹرا ساؤنڈ کروانا بھی ضروری ہیں۔

Comments

- Advertisement -