تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹرمپ کے بعد ایک اور اہم شخصیت کو کرونا کا خطرہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد صدارتی امیدوار جوبائیڈن میں بھی مہلک وائرس کے ممکنہ منتقلی کے خطرات سامنے آئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا کے سابق نائب صدر جوبائیڈن کے درمیان صدارتی مباحثہ ہوا تھا اس دوران دونوں رہنماؤں کے منہ پر ماسک نہیں تھے۔

امریکی صدر میں کرونا کی تشخیص کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جوبائیڈن میں بھی مہلک وائرس ہوسکتا ہے تاہم اصل حقیقت کرونا ٹیسٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کے سرچ انجن پر صارفین جوبائیڈن میں کرونا سے متعلق ہی تصدیق کرنا چاہ رہے ہیں کہ آیا ان میں بھی مہلک وائرس کی منتقل کی کہیں خبر تو شایع نہیں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ یہ موضوع گوگل پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے بتایا ہے کہ ان کا اور ان کی بیوی میلانیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، کرونا پازیٹیو ہونے کے بعد امریکی صدر اور ان کی اہلیہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم اب اس بیماری سے ایک ساتھ نمٹیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کی قریبی معاون ہوپ ہکس میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ٹرمپ نے اہلیہ سمیت قرنطینہ میں جانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -