تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پُراسرار مخلوق کی وجہ سے گاڑیوں کو حادثہ؟ اصل کہانی سامنے آگئی

بیجنگ : چین کے مختلف شہروں میں پُراسرار مخلوق سے ٹکراؤ کے باعث سڑک پر دوڑتی گاڑیاں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئیں، دل دہلا دینے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جس میں نظر نہ آنے والی مخلوق کو انسان کےلیے خوفناک حادثوں کا باعث بنتے دیکھا جاسکتا ہے، ایسی ویڈیوز کمزور دل صارفین کےلیے شدید خوف کی وجہ بنتی ہیں لیکن ان میں سے اکثر ویڈیو ایڈیٹڈ ہوتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ تین برس سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں متعدد گاڑیوں کو سڑک پر دوڑتے ہوئے کسی دوسری گاڑی سے ٹکرائے بغیر اچانک حادثے کا شکار ہوتے دکھایا گیا تھا۔

رواں برس 19 مئی کو چین سے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جسے حادثے کا شکار گاڑیوں سے کسی پُراسرار مخلوق کا ٹکراؤ ہوا ہو۔

یہ ویڈیو پہلی مرتبہ 29 مئی 2018 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویمئیو پر چینی انیمیشن آرٹسٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جسے ہزاروں صارفین نے دیکھا تھا۔

چینی آرٹسٹ ڈوناٹو سنسین نے ویڈیو کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو تین سال قبل بنائی گئی تھی جسے صارفین نے میرا نام ہٹانے کےلیے دوبارہ سے ایڈیٹ کرکے رواں برس پھر انٹرنیٹ پر وائرل کردی۔

فیس بک پر شیئر ہونے کے بعد سے اب تک 8 ہزار سے زائد صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں، جب کہ ٹوئٹر، یوٹیوب اور وائیبو پر بھی ہزاروں صارفین ویڈیو کو دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔

ڈوناٹو نے بتایا کہ اس نے چین کے مختلف شہروں میں ہونے والے حادثات کی ویڈیو کلپ کو ایک جگہ جمع کرکے ایڈیٹ کیا اور حادثے کا شکار دوسری گاڑی کو غائب کردیا، جس سے منظر ایسا ہوگیا جسے حادثہ کسی پُراسرار مخلوق سے ٹکرانے کی وجہ سے رونما ہوا ہو۔

یہ وہ ویڈیو ہے جسے چینی آرٹسٹ نے ایڈیٹ کرکے ویمئیو پر شیئر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -