تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کیا آپ کا بچہ ماسک نہیں پہنتا؟ راضی کرنے کا طریقہ

عالمی کورونا وبا بڑے عمر کے ساتھ بچوں کو بھی نشانہ بناتا ہے تاہم اس کی شرح کم ہے لیکن ماہرین تمام عمر کے افراد کو فیس ماسک پہننے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اس ضمن میں والدین کے لیے کٹھن مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ضدی بچوں کو ماسک پہننے پر کس طرح آمادہ کریں، پہلے تو بچوں کو ماسک پہنانے کا یہ سلسلہ کبھی کبھار تک محدود تھا لیکن جیسے جیسے اسکولوں کی چھٹیاں ختم ہو رہی ہیں، والدین پر اس ذمہ داری کا بوجھ بڑھ رہا ہے کیوں کہ ان میں ماسک پہننے کی عادت ڈالنا ضروری ہے۔

متعدد ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات نے والدین کو چند مفید مشورے دیے ہیں جن کے تحت وہ اپنے بچوں کو ماسک پہننے پر آمادہ کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ والدین کو پہلے اپنے بچے کی عادات کے بارے میں جاننا چاہیے کیونکہ ہر بچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، وہ وقت نکال کر سوچیں کہ وہ کیسے اس کام کے لیے راضی ہوگا۔

طبی ماہرین کے مطابق والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو چہرے ڈھانپنے کی حکمت عملی بتانے سے پہلے اپنے آپ سے چند سوالات پوچھیں کہ میرے بچے کے لیے کیا ضروری ہے۔

یہ بھی غور کریں کہ میرا بچہ معلومات کو کیسے سمجھتا ہے؟ وہ بیرونی دنیا کے بارے میں کتنا علم رکھتا ہے اور کتنا باخبر ہے؟ ماسک اسے کس حد تک پریشان کر سکتا ہے؟ اس طرح آپ کو ماسک پہننے کی عادت ڈالنے میں معاونت مل سکتی ہے، کم عمر افراد چہرے کا ماسک پہننے کی اہمیت نہیں سمجھ سکتے۔

والدین کو چاہیے کہ وہ گھر پر بچوں کے سامنے ماسک پہننے اور اس کا بار بار ذکر کریں، اس طرح ان میں ماسک کی اہمیت پیدا ہوگی، کورونا کی باتیں کریں اور اس سے بچنے کی گفتگو کو بھی کھیل کود کا حصہ بنائیں۔

Comments

- Advertisement -