تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’کتا‘ موسم کا حال بتانے آگیا، ویڈیو وائرل

براہ راست نشریات کے دوران کبھی کتے اور کبھی بلیاں سامنے آجاتی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوجاتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈا کے نیوز اینکر موسم کا حال بتا رہا ہوتا ہے کہ اچانک ہی موسم کے چارٹ کے سامنے کتے کی انٹری ہوتی ہے اور وہ ادھر ادھر گھوم رہا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلوبل نیوز کے چیف ماہر موسمیات انتھونی فرنیل 28 اگست کے روز کینیڈا کے علاقوں کے لیے ہفتے کے آخر میں موسم کی پیش گوئی کو آن ایئر بیان کرہے تھے اسی دوران کتا کیمرے کے سامنے آگیا۔

ٹی وی فریم میں داخل ہونے کے بعد کتے ادھر ادھر گھومتا رہا اور اینکر نے موسم کا حال بتانے کا سلسلہ جاری رکھا اور طوفان سے متعلق اپنی رپورٹ مکمل کی۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں مطالبہ کرتی ہوں کہ تمام موسم کی صورت حال کی رپورٹ میں پالتو جانور شامل کیے جائیں۔‘

ایک اور صارف نے کتے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کتے نے رپورٹ میں کوئی مداخلت نہیں کی اور صرف مالک کو دیکھتا رہا اور قریب نظر آنے والے منظر کو دیکھتا رہا۔‘

Comments

- Advertisement -