تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کتے اور ہاتھی کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر دلچسپ ویڈیوز وتصاویر وائرل ہوتی آرہی ہیں، اور اس طرح کے منفرد مواد صارفین خوب پسند بھی کرتے ہیں۔

اگر ہم یوں کہیں کہ سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں تو غلط نہ ہوگا، بعض اوقات سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ویڈیوز کا ٹرینڈ بھی گردش کرتا ہے۔ اسی ضمن میں ہم جو ویڈیو دیکھانے جارہے ہیں ایسے مناظر کے بارے میں یقیناً اس سے قبل آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔

جی ہاں، سوشل میڈیا پر ان دنوں کتے اور ہاتھی کی دوستی کے چرچے پھیلے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ویڈیو بھی آپ خبر کی اختتام پر ملاحظہ کرسکیں گے، یہ جانوروں میں آپس کی دوستی کی منفرد مثال ہے۔

اس سے قبل ہم ایک جیسے جانوروں کی آپس میں اچھے تعلقات کا سنتے آرہے ہیں جیسے شیر شیروں کے ساتھ ہی رہتا ہے، اسی طرح ہاتھی کی دوستی بھی اپنے دیگر ہاتھیوں سے ہوتی ہے۔

لیکن مذکورہ ویڈیو نے اس حقیقت کو غلط ثابت کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -