تازہ ترین

خونخوار کتا دکان میں گھس گیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

برازیل میں ایک کھلونوں کی دکان سے کھلونا چوری کرنے والا کتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

کھلونوں کی دکان میں لگے سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا دکان میں داخل ہوا اور ٹیڈی بیئر چرانے کی کوشش کی۔

ساؤ پاؤلو کے علاقے تبتینگا کی ایک دکان میں دکھایا گیا ہے کہ دو کتے دکان کے سامنے والے دروازے کے قریب آتے ہیں ان میں سے ایک کتا اندر جاتا ہے۔

مذکورہ کتا ایک کھلونا ٹیڈی بیئر کو منہ میں پکڑ کر دکان سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے لیکن کھلونا بڑے سائز کا ہونے کے باعث دروازے میں پھنس جاتا ہے جس کو نکالنے کی ناکامی پر کتا اسے وہیں چھوڑ دیتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دکان کے مالک مارکوس سولر نے بتایا کہ اس نے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج اس وقت دیکھی جب ایک گاہک نے اسے بتایا کہ ایک کتا بھی دکان کے اندر موجود ہے۔

دکاندار نے مذاق ہی مذاق میں اس آوارہ کتے کے لیے "مطلوب” پوسٹر بنایا جسے اس نے پیکاٹو کا نام دیا، جدے سوشل میڈیا صارفین بھی پسند کررہے ہیں۔

دکان کے مالک مارکوس سولر نے کہا کہ پیکاٹو پہلا آوارہ کتا نہیں تھا جو اس کی دکان کے اندر آیا تھا، اس سے پہلے ایک اور کتا بھی کھلونا چوری کرکے لے گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -