جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

دوست کو بچانے کے لیے کتے نے خود کو خطرے میں ڈال دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دوستی محبت اور احساس کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے، مصیبت کے موقع پرافراتفری کے عالم میں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بے زبان جانور اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچا لیتا ہے۔

اسی حوالے سے چند سال قبل آنے والے خوفناک زلزلے کے دوران ایک کتے نے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے دوست کی جان بچالی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید زلزلے کے دوران کتے نے اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی۔

- Advertisement -

کیمرہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سال 2013کو آنے والے خوفناک زلزلے کے دوران جب پوری عمارت لرز رہی تھی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے گھروں سے باہر بھاگ رہے تھے۔

اس وقت پیش آنے والی صورتحال نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، زلزلے کے وقت کے ڈرامائی مناظر کی دستاویزی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو رہی ہے جو یقیناً آپ کو بھی حیرت میں ڈآل دے گی۔

اسی فراتفری میں سیاہ دھاری والا ایک سفید کتا گھر سے باہر جاتا دکھائی دیتا ہے اور محض چند سیکنڈ بعد اسے یاد آتا ہے کہ اس کا دوست تو گھرکے اندر ہی رہ گیا۔

وہ کتا اپنے پیارے دوست کو بچانے کے لیے واپس گھر میں آتا ہے اور وہاں پھنسے ہوئے دوست کو اپنے ساتھ لے کر باہر نکل جاتا ہے۔

اس فوٹیج کو ٹویٹر پرایک لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس کتے کی ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں جس نے دست کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں