پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کتے نے کپڑے دھونے میں مالکن کی مدد کیسے کی؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کتے کو ہر دور میں انسان کا سب سے زیادہ وفادار جانور تصور کیا جاتا ہے اور یہ بات کافی حد تک درست بھی ہے جس کا مشاہدہ ہم اکثر واقعات میں کرتے رہتے ہیں۔

جانوروں کی دنیا میں ہمارا سب سے زیادہ وفادار اور بہترین دوست ہمارا پرانا ساتھی یعنی کتا بھی ہوسکتا ہے اس کی ایک مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

کپڑے دھونا ایک بہت لمبا اور تھکا دینے والا کام ہے اس کام کو کرتے ہوئے کسی ایسے ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کا ہاتھ بٹاسکے۔

اس ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی ہے اس خاتون کے پاس اپنے پالتو کتے کی شکل میں سب سے پیارا مددگار ساتھی موجود ہے جو کپڑے دھونے میں اس کی مدد کررہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں کتے کی ہوشیاری اور معصومیت دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کو بھی اس پر پیار آرہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے اور صارفین اس میں دلچسپی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں مریم نامی ایک خاتون اور ان کا سیکریٹ نامی آسٹریلین شیفرڈ کتا لانڈری میں کپڑوں کی دھلائی میں مصروف ہیں، کتا اپنے منہ کے ذریعے مشین میں سے کپڑے نکال کر ایک ٹوکری میں رکھ رہا ہے پھر واشنگ مشین کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔

اس کے بعد اس کی مالکن مریم خوش ہوکر تالی مارنے کیلئے اپنا ہاتھ کھڑا کرتی ہے تو جواب میں کتا بھی دو ٹانگوں پر کھڑا ہوکر ہاتھ پر ہاتھ مارتا ہے۔

اگلے منظر میں کتا کو کپڑوں سے بھری ٹوکری گھسیٹ کر اپنے مالک کے پیچھے کمرے میں آتا دکھائی دے رہا ہے، اس کے بعد سیکریٹ اپنے دانتوں کا استعمال کرتے ہوئے ہینگر میں لگے کپڑوں کو لٹکا بھی دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں