12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آوارہ کتے کا اسکول میں کمسن طالب علم پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ایک سرکاری اسکول کے اندر آوارہ کتے نے کمسن طالب علم پر حملہ کر کے اس کا چہرہ نوچ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معصوم طالب علم کی شناخت 7 سالہ محمد زید کے نام سے ہوئی جو پی ایم شری اپر پرائمری اسکول میں پڑھتا ہے۔

اسکول پرنسپل سویتا یادو نے بتایا کہ طالب علم حسبِ معمول اپنی کلاسوں میں جا رہے تھے کہ ایک کلاس کے اندر سے دو کتوں کے بھونکنے کی آواز آئی، ایک کتے نے خوفزدہ ہو کر زید پر حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ بُری طرح متاثر ہوا۔

- Advertisement -

سویتا یادو نے بتایا کہ زید کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے اس کے والدین کو مطلع کیا گیا، زید کے چہرے پر زخموں کے نشانات ہیں اور فی الحال اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسکول میں شام کے وقت نشے کے عادی افراد داخل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آوارہ کتے بھی یہاں آ جاتے ہیں، اس سلسلے میں متعدد بار پولیس کو شکایت دی لیکن اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

میونسپل کونسل کے افسر نہاریکا چوہان نے بتایا کہ اسکول کے احاطے میں داخل ہونے والے آوارہ کتوں کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا۔

نہاریکا چوہان نے کہا کہ اسکول میں بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری اسکول انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

مذکورہ واقعے کے بعد طالب علموں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

والدین نے کہا کہ اسکول انتظامیہ نشے کے عادی افراد پر ملبہ ڈال کر اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے، انہیں بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں