جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی: کار سواروں کی فائرنگ سے کتا ہلاک، مالکن نے مقدمہ درج کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلشن معمارمیں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے کتا ہلاک ہوگیا ، پولیس نے کتے کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سفاک ملزمان نے بے زبان جانور پر گولیاں چلا دیں، کار سواروں کی فائرنگ سے گلی میں کتا ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے خلاف اینمل ایکٹوسٹ صدف عارف نے پولیس سے رابطہ کیا، کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا۔

- Advertisement -

سماجی کارکن کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامعلوم کار سوار افراد کو ملزم نامزد کیا گیا اور متن میں کہا گیا کہ عینی شاہدین کے مطابق 2 نامعلوم کار سوار افراد نے میرے کتے کو قتل کیا۔

گلشن معمار پولیس نے بتایا کہ کتے کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی اور سی سی ٹی وی حاصل کررہے ہیں۔

پاکستان میں جانوروں پر ظلم کے خلاف کام کرنے والی تنظیموں نے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں