سیکرامینتو: امریکا میں کتے نے وفاداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مالک کی جان بچالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کتا اور اس کا 53 سالہ مالک 12 جولائی کو ریاست کیلیفورنیا کے ٹاہو نیشنل فاریسٹ کے قریب ہائیکنگ کر رہے تھے کہ کہ اس دوران مالک اونچائی سے 70 فٹ نیچے گرگیا جس کے نتیجے میں اس کی پسلیاں اور ہڈیاں ٹوٹ گئی۔
تاہم جنگل میں موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر کسی سے مدد مانگنے کیلئے رابطہ قائم نہ کرسکا اور اس کیلئے اسے زخمی حالت میں کسی ایسی جگہ جانا پڑا جہاں موبائل سروس موجود تھی، جس میں اسے ایک روز کا وقت لگ گیا۔
موبائل سگنل کی دستیابی پر اس نے ریسکیو حکام کو اپنی حالت سے متعلق آگاہ کیا، جس کے بعد 25 رکنی ریسکیو ٹیم نے جنگل میں بزرگ شہری کی تلاش شروع کردی۔
فیس بک پوسٹ کے مطابق ساؤل نامی کتے نے تلاس کیلئے آنے والی ریسکیو ٹیم کے دو ارکان کو ڈھونڈ نکالا اور انہیں اپنے مالک تک لے گیا۔
ریسکیو ٹیم ساؤل کا پیچھا کرتے اس کے مالک تک پہنچ گئی، جس نے زخمی حالتم یں کیمو ٹارپ کے نیچے پناہ لے رکھی تھی۔
نیواڈا کاؤنٹی شیرف آفس سرچ اینڈ ریسکیو کے سارجنٹ ڈینس ہیک نے بتایا کہ "پہلے تو ہم نے اس پر یقین نہیں کیا کیونکہ یہ کسی فلم کی طرح لگ رہا تھا۔”