ممتا انسانوں میں ہی نہیں جانوروں میں ہوتی ہے ایسی کئی خبریں سامنے آتی ہیں جن میں جانور اپنے بچوں کو کھو دینے پر کس طرح اس کے پاس بیٹھے افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست شمالی کولکتہ کے سنتھی علاقے میں ایک ماں کتے نے اپنے بچے ایک عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کھو دئیے، دو گھروں میں آتشزدگی کے نتیجے میں کتے 7 بچے جھلس کر مر گئے تھے۔
بھارتی شہری اشوک چندر بابو ان کی اہلیہ اور دو بچے اپنے گھر میں سو رہے تھے جب گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور ان کے دو کمروں کے مکان کو جلا کر راکھ کردیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق خوش قسمتی سے وہ سب لوگ آگ سے محفوظ رہے لیکن اس المناک واقعے نے کتے کی ماں کی زندگی اجیرن کردی کیونکہ اس کے تمام کتے جو بابو کے گھر کے دوسرے کمرے میں تھے آگ میں زندہ جل گئے تھے۔
مکینوں نے بتایا کہ کتے کے بچے دو تین پہلے پیدا ہوئے تھے اور وہ اشوک بابو کے کمرے کے ساتھ والے کمرے میں رہ رہے تھے، واقعے کے بعد کتے کے بچے کہیں نہیں مل سکے اور مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ وہ آگ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔
بچوں کو کھو دینے کے بعد مادہ کتے نے ملبے تلے دبے اپنے بچوں کی تلاش کا آغاز کر دیا اور اس المناک منظر کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اپنے بچوں کو تلاش کرنے والی ماں کتے کی تصاویر یقیناً آپ سب کو دکھی کر دیں گی۔
وائرل ہونے والی تصاویر میں مادہ کتے کو اپنے لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے جلے ہوئے مکان کے ملبے اور راکھ کے نیچے کھودتے ہوئے ایک سرے سے دوسرے سرے تک ڈھونڈتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔