اشتہار

پالتو کتے کے چاٹنے سے مالک ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی میں عمر رسیدہ شخص پالتو کتے کے چاٹنے سے موذی مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے بریمن میں 63 سالہ بزرگ اپنے ہی پالتو کتے کے چاٹنے سے موذی امراض میں مبتلا ہوکر کئی اسپتال میں زیر علاج رہا اور بااالآخر اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

ہلاک شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کتے کے چاٹنے سے قبل مذکورہ شخص صحت مند تھا بعد ازاں متاثرہ شخص پینومونیا، گینگرین اور بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوگیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کتے کے چاٹنے اسے بیکٹریل انفیکشن (Capnocytophaga canimorsus) ہوگیا، جو عموماً کتے کے کاٹنے سے ہوگا لیکن یہ بیکڑیا کتے کے چاٹنے سے بھی پھیلتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جب متاثرہ شخص کو اسپتال لایا گیا تو اسے معمولی سا بخار تھا لیکن تین دن بعد سانس لینے میں دشواری ہونے لگی جبکہ چوتھے دن اسے اس کے شہرے پر سرخ داغ، ٹانگوں پر زخم نمودار ہوگئے اور اعصابی تکلیف بھی ہونے لگی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ 63 سالہ شخص کی پھیپھڑوں اور گردوں بھی کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ رگوں میں خون بھی جمنے لگا۔

ماہرین کے مطابق بوبو نیوٹن ( Capnocytophaga canimorsus ) سنہ 1976 میں دریافت ہوا تھا جو کتوں اور بلیّوں کے کاٹنے ہوتا تاہم یہ بیکٹریا مذکورہ جانورں کے چاٹنے سے بھی پھیلتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں