گھوڑے پر سواری کرنا نہایت ہی دلچسپ کھیل ہے جس کا شوق اکثر افراد کو ہوتا ہے۔ تاہم امریکی ریاست ٹیکسس میں ایک کتا گھوڑے کی سواری کا اس قدر شوقین ہے کہ اس کی مالکہ کو اس کی سواری کے لیے خصوصی انتظامات کرنے پڑے۔
امریکی ریاست ٹیکسس میں کیتھرائین رک مین نامی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے کتے کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گھوڑے پر سوار دکھائی دے رہا ہے۔
کتے کو گرنے سے بچانے کے لیے اس کی مالکہ نے گھوڑے پر ایک خصوصی زین رکھی ہے جس کے باعث کتا باآسانی گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے۔
کتا اپنی اس سواری سے نہایت لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے گھوڑے کی باگیں بھی اپنے قابو میں کر رکھی ہیں تاکہ وہ اسے اپنی مرضی کے مطابق چلا سکے۔