تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وفاداری کی اعلیٰ مثال، کتے نے خود گولی کھاکر مالک کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

بھارت میں پالتو کتے نے وفاداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی اور ایک جھگڑے کے دوران فائر کی گئی گولی خود کھا کر اپنے مالک کی جان بچالی۔

کتے کو سب سے وفادار جانور کہا جاتا ہے اور دیکھا بھی گیا ہے کہ کتا اپنے مالک کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر حد پار کرلیتا ہے ایسی ہی وفاداری کی مثال بھارت میں قائم ہوئی جہاں ایک پالتو کتے نے اپنے مالک کی جان بچانے کیلیے اپنی زندگی قربان کردی۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے سلطان پور میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلطان پور میں وشال سری واستو نے میکس نامی ایک کتا پالا ہوا تھا، اور اسی وشال کا اپنے پڑوسی انیل ورما سے بھینسوں کا چھپڑا بنانے کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، یہ تنازع اتنا بڑھا کہ انیل ورما نے مشتعل ہوکر وشال پر فائر کردیا۔

اپنے مالک کو خطرے میں دیکھ کر اس کا پالتو کتا میکس فوری حرکت میں آیا اور اس سے قبل کہ پڑوسی کی فائر کی ہوئی گولی اس کے مالک کو چھوتی میکس چھلانگ لگا کر وشال کے سامنے آگیا اور سینے پر گولی کھالی۔

گولی کھاتے ہی میکس زمین پر گرا، تڑپا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

 

اپنے وفادار کتے کی موت نے وشال کو غمزدہ کردیا اس کا کہنا ہے کہ میکس تین سال کا تھا مجھے اس سے بہت پیار تھا اور میں نے اسے بچپن سے اپنی گود میں پالا تھا۔ اپنے مالک کے لیے جان دینے والے جانثار میکس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بے حد سراہ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -