تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

برطانیہ میں پالتو کتے نے گھر میں آگ لگادی

لندن : برطانیہ کے علاقے ایسکس کاؤنٹی میں ایک پالتو کتے کی شرارت سے گھر میں آگ لگ لگئی۔

شارٹ سرکٹ یا گیس لیکج کی وجہ سے گھروں یا کچن میں حادثاتی طور پر آگ لگنے کے واقعات تو اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن برطانیہ میں آتشزدگی ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا کہ برطانوی وائر فائٹرز بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس میں واقع ایک گھر میں پالتو کتے نے مالک کی غیر موجودگی میں گھر میں آگ دی۔

ایسکس کاؤنٹی کے فائر اینڈ ریسکیو سروس کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں اسٹینفورڈ لی ہوپ نامی شخص کی گھر میں آتشزدگی سے متعلق کال موصول ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جس وقت گھر میں آگ لگی گھر میں کوئی نہیں تھا لیکن گھر میں لگے سیکیورٹی کیمرے مالک کے موبائل فون سے کنیکٹ تھے جس کی بدولت گھر میں بھڑکنے والی آگ کی بروقت اطلاع فائر فائٹرز عملے کو دے دی۔

مزید پڑھیں : کتا ایک گھنٹے تک گاڑی چلاتا رہا، ویڈیو وائرل

ترجمان فائر اینڈ ریسکیو سروس نے انکشاف کیا کہ آگ گھر کے کچن میں بھڑکی تھی جس کی وجہ پالتو تھا۔

ترجمان کے مطابق کتے نے کچن کا مائیکرو ویو آن کردیا جس کے اندر موجود ڈبل روٹی آگ بھڑک اٹھی۔

فائر فائٹر کے سربراہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کبھی بھی مائیکرو ویو کے اندر سامان رکھ کر نہ چھوڑیں کیونکہ یہ حادثے کا سبب بنا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -